این اے 53میں سیاسی گہما گہمی عروج پر ، تین اہم سیاسی رہنما ئوں میں کانٹے کا مقابلہ متوقع

0
17
NA-53 ISLAMABAD

پاکستان کے در الحکومت اسلام آباد کے انتہائی اہم حلقے این اے 53میں سیاسی سرگرمیاں عروج پر دکھائی دے رہی ہیں ،، اس حلقے میں 2008اور 2013کے عام انتخابات میں انتہائی کانٹے دار مقابلہ دیکھنے میں آیا ہے ،، 2008میں منعقد ہونے والے عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کے باغی رہنماء اور سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے بھاری اکثر یت سے کامیابی حاصل کی ،، 5سال حلقے کی حالت میں تو نہیں لیکن ووٹرز کی سوچ میں قدرے تبدیلی دکھائی دی اور 2013کے عام انتخابات میں عوام نے پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے امیدوار چوہدری غلام سرور کو اپنے قیمتی ووٹ سے کامیاب کرایا ، لیکن 2018کے انتخابات میں اس حلقے سے تمام سیاسی جماعتوں کی جانب سے اہم پتے پھینکے گئے ہیں ،، پاکستان تحریک انصاف سے پارٹی کے سربراہ عمران خان بزات خود حلقے میں پارٹی کے امیدوار کے طور پر اتر رہے ہیں تو دوسری جانب مسلم لیگ ن کی جانب سے اس حلقے میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو بطور امیدوار اتارا جا رہا ہے جبکہ تیسری امیدوار آزاد حیثیت سے پاکستان تحریک انصاف کی باغی رہنماء اور پارٹی سربراہ پر سنگین الزامات عائد کرنے کے واقعے سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی خاتون سیاستدان عائشہ کلالئی بھی میدان میں موجود ہیں ،،، اب دیکھنا یہ ہے کہ اس بار اس حلقےسے کون سا امیدوار میدان مارے گا .

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.