برہانی وانی کی دوسری برسی ، بھارتی فوج کا ظلم عروج پر ، 3 کشمیریوں کو شہید کردیا

0
19
Burhan Wani india kashmir

کشمیر میں برہان وانی کی دوسری برسی سے قبل بھارتی بر بریت عروج پر پہنچ گیی، قابض بھارتی فوج نے کلگام میں نہتے شہریو ں پر طاقت کا بھر پور استعمال کرتے ہویے ایک بچی سمیت 3 کشمیریوں کو شہید کردیا ،،

تحریک آزادی کے سپاہی برہان وانی کی دوسری برسی سے قبل بھارتی فوج نے طاقت کا بہیمانہ استعمال شروع کردیا ،،
جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب بھارتی فوج اور پولیس نے کشمیر کے ضلع کلگام میں رہایشی علاقے کا محاصرہ کرلیا اور گھر گھر تلاشی کے نام
پر چادر اور چارداری کواپنے ناپاک قدموں تلے روند ڈالا ،، جبکہ اہلکاروں کی جانب سے خواتین کے ساتھ انتہایی نازیبا اور توہین آمیز
رویہ اختیار کیا گیا ،، ، جس کے بعد غیور کشمیری نو جوان بھارتی فوج کے نا زیبا سلوک پر سراپاء احتجاج بن گیے اور سڑکوں پر بھر پور مظاہرہ کیا گیا ،،
بھارتی فوج کی جانب سے نہتے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے سختی کی گیی تو علاقہ میدان جنگ بن گیا ،،، جس کے بعدمظاہرین اور اہلکاروں کے درمیان
جھرپیں شروع ہو گیں،، کشمیریوں کے حوصلے کے سامنے بھارتی فوج کے قدم اکھڑنے لگے تو بھارتی فوج نے کارتوس کا استعمال شروع کردیا اور مظاہرین پر فایر کھول دییے جس کے باعث 22 سالہ شاکر احمد ،20 سالہ ارشاد مجید اور 16 سالہ عندلیب نے موقع پر ہی جام ِ شہادت نوش کرلیا ،،
واضح رہے کہ 8 جولایی 2016 کو بھارتی فوج نے نام نہاد آپریشن کے نام پر تحریک آزادی کے سر گرم سپاہی برہان وانی کو دو ساتھیوں سمیت شہید کردیا تھا ،،،جس کی دوسری برسی کے موقع پر حریت کانفرنس نے مکمل شٹر ڈایون ہڑتال اور برہان وانی کی عارضی آرام گاہ تک مارچ کی کال دی ہے ،، اس احتجاج کو روکنے کے لیےبھارتی فوج کی جانب سے ضلع پلوامہ میں مکمل کرفیو نافذ کردیا ہے ،،،
جبکہ حریت قیادت کو نظر بند یا گرفتار کیے جانے کا بھی امکان ہے ،،،

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.