آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ہارون بلور کے اہلخانہ سے تعزیت

0
8

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ،، بلور خاندان نے ہمیشہ دہشت گردی کے خلاف عظیم قربانیاں دی ہیں ،نفرت و انتشار پھیلانے والوں کے خلاف ہم بلا امتیاز متحد کھڑے ہیں

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بلور خاندان میں ایک اور شہادت پر اظہار تعزیت کے لیے پشاور پہنچے ،، جہاں انہوں نے ہارون بلور کے اہلخانہ سے ملاقات کی اور شہید کے لیے دعایے مغفرت کی ،،
اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ،، بلور خاندان نے دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں عظیم قربانیاں دی ہیں اور یہ خاندان ہمیشہ دہشت گردوں کے خلاف بھر پور عزم سے ڈٹا رہا ہے ،، اس موقع پر انکے ہمراہ کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد بٹ اور ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور بھی موجود تھے
واضح رہے کہ10 جولایی 2018 کو پشاور کے علاقے یکتوت میں عوامی نیشنل پارٹی کی کارنر میٹنگ کے دوران خود کش دھماکہ ہوا تھا جس میں بشیر خان بلور شہید کے صاحبزادے
ہارون بلور سمیت 22 افراد لقمہ اجل بن گیے تھے ٍ

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.