ریحام خان کی کتاب فروخت کے لیے مارکیٹ میں پیش کردی گیی

0
52

سینییر اینکر پرسن اور پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کی متنازعہ کتاب گزشتہ رات شوقِ مطالعہ رکھنے والے لوگوں کے لیے مارکیٹ میں پیش کردی گیی ،،

بی بی سی کی سابقہ اینکر اور عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کی انتہایی چٹ پٹی باتوں اور سنگین الزامات سے بھر پور کتاب فروخت کے لیے مارکیٹ میں پیش کردی گیی ہے ، ،،
یہ کتاب منظر عام پر آنے سے قبل ہی انتہایی متنازعہ شکل اختیار کر چکی تھی ، کیو نکہ اس کتاب میں پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان ، ریحام خان کے سابقہ شوہر اعجاز رحمان ،سابق کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ اور پی ٹی آیی کی رہنماء انیلہ خواجہ اور سنگین الزامات عاید کیے گیے ہیں ،، جس کی بنیاد پر کتاب مارکیٹ میں آنے سے پہلے ہی 5 جون 2018 کومختلف شخصیات کی جانب سے ریحام خان کو قانونی نوٹس بھی بھجوادیا گیا تھا ، قانونی نوٹس کے مطابق کتاب کے صفحہ نمبر 402اور 572 پر کرکٹر وسیم اکرم کے مرحوم اہلیہ پر گھنایونے الزامات ، زلفی بخاری پر لندن میں ایک خاتون کے اسقاط حمل کا الزام،پی ٹی آیی کی کارکن انیلہ خواجہ پر عمران خان کے ساتھ ناجایز تعلقات کا الزام عاید کیا اور انہیں چیف آف حرم کے لقب سے بھی نوازا ، ریحام خان نے اپنے پہلے شوہر اعجاز الرحمان پر تشدد کے الزامات لگاتے ہویے انہیں پہلی شادی کی تباہی کا بھی ذمہ دار قرار دیا ،، جبکہ اسی تاریخ کو لندن کی ایک لاء فرم نےریحام خان کی کتاب میں عاید کیے الزامات بے بنیاد اور فحاشی سے بھر پور قرار دیے ،،اس سے قبل معروف اداکار حمزہ علی عباسی 1 جون 2018 کے اپنے ٹویٹ میں کتاب پڑھنے کا دعویٰ بھی کر چکے ہیں جس پر ان کا کہنا تھا کہ کتاب کا مکمل خلاصہ یہ ہے کہ عمران خان زمین پر شیطان نماں شخص ہے اور ریحام خان خود بہت تہجد گزار ہیں جبکہ شہباز شریف پاکستان میں ایک بہترین انسان ہے

 

،،اب دیکھنا یہ ہے کہ کتاب پیش ہونے کے بعد الزامات کے سلسلے کو بریک لگتا ہے یا ریحام خان کو مزید قانونی نوٹسز کا سامنا کرنا پڑے گا ،، جبکہ ممتاز صحافیوں اور تجزیہ کاروں کے مطابقاسد درانی کی کتاب کے بعد ریحام خان کی کتاب بھی میاں محمد نواز شریف کو انتخابات 2018 میں فایدہ پہنچا سکتی ہے ،،
واضح رہے کہ ، ، ریحام خان کی کتاب کی مکمل تشہیر کے اخراجات برطانویہ کے ایک تاجر “سنجے کتھوریہ ” نے برداشت کیے ہیں جو برطانیہ میں ہوٹلز کی ایک چین چلاتا ہے اور ریحام خان کا انتہایی دیرینہ اور قریبی دوست ہے

Reham Khan – Reham Khan

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.