کارکنان کی گرفتاریاں فوری طور پر روکی جاییں ، خواجہ سعد رفیق

0
8

مسلم لیگ ن کےرہنما خواجہ سعد رفیق نے کہاہے کہ ،، نواز شریف کی آمد سے پہلے کارکنان کی گرفتاریاں فوری طور پر روکی جاییں اگر کارکنان مشتعل ہوگیے تو سنبھالنا مشکل ہوجایے گا ،،

ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ مجرم میاں نواز شریف کی 13 جولایی کو وطن واپسی پر کسی بھی نا خوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے مسلم لیگ ن کے کارکنان کی گرفتاریوں پر لیگی رہنماء سیخ پا ہوگیے ،، لاہور کے علاقے ماڈل ٹایون میں پریس کانفرنس کرتے ہویے سابق وزیر ریلوے اور مسلم لیگ ن کے اہم رہنما خواجہ سعد رفیق نگراں حکومت اور سیکیورٹی اداروں پر برس پڑے ،
انکا کہنا تھا کہ ،،، نواز شریف کے استقبال میں رکاوٹیں کھڑی نہ کی جاییں اور کارکنان کی گرفتاریاں بھی فوری روکی جاییں یہ اقدام آزادی اظہار رایے پر پابندی کے مترادف ہے اگر کارکنان مشتعل ہوگیے ، تو انکو سنبھالنا مشکل ہو جایے گا ،،
سعد رفیق نے دھمکی آمیز لہجے میں انتظامیہ سے کارکنان کی رہایی کا مطالبہ کرتے ہویے کہا کہ ،، اگر کارکنان کو رہا نہیں کیا گیا تو آیندہ کے لایحہ عمل کا اعلان کیا جایے گا ،،
تو دوسری جانب سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق بھی اس معاملے پر آپے سے باہر دکھایی دییے اور کارکنان کی گرفتاریوں پر نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو للکارتے ہویے بولے کہ ،،
نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب حسن عسکری مکمل جانبداری کا مظاہرہ کر رہے ہیں، یہ کویی مارشل لاء نہیں لگا ہوا ، ہمارے ساتھ ایسا سلوک نہ کیا جایے جس سے ملک کے حالات خراب ہوں
ہمارے کارکنان کو فوری رہا کیا جایے ورنہ اگر آپ میں ہمت ہے تو مجھے گرفتار کرکے دکھاییں ،، واضح رہے کہ ،، سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف 13 جولایی کو وطن واپس آرہے ہیں جن کو نیب کی جانب سے اییر پورٹ سے ہی گرفتار کرکے جیل منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،،

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.