پی ٹی آیی اقتدار میں آکر کرپشن کا خاتمہ کرے گی ، عمران خان

0
5

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ ، ایک مجرم پکڑا گیا اور وہ کہتا ہے کہ وطن واپسی پر میرا استقبال کرو ، شکست ن لیگ کا مقدر بن چکی ہے ،

وفاقی دار الحکومت اسلام آباد میں اقلیتی کنونشن سے خطاب کرتے ہویے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ ،،
مدینے کی فلاحی ریاست میں سب کو یکساں حقوق حاصل ہیں ، بابایے قوم قاید اعظم محمد علی جناح کا پاکستان بھی ایک فلاحی ریاست تھی ،
لیکن پاکستان میں قانون کی بالا دستی نہ ہونے کے باعث ہمیشہ کمزور کو نقصان اٹھانا پڑتا ہے ،، ملک میں وسایل کی عدم دستیابی سے غریب انصاف سے محروم ہے ،،
پاکستان میں 45 فیصد بچہ غذایی قلت کا شکار ہے جبکہ ڈھایی کروڑ بچوں کو تعلیم کی عدم فراہمی کا سامنا ہے ،، شہریوں کو حقوق دینا ریاست کی ذمہ داری ہے ،،
جبکہ آیینِ پاکستان کی ابتداء ہی حقوق سے متعلق ہے ،،
سابق وزیر اعظم نواز شریف کو ہدف ِ تنقید بناتے ہویے کپتان کا کہنا تھا کہ ،،
ایک مجرم پکڑا گیا ہے اور وہ اپنے حواریوں سے کہتا ہے کہ وطن واپسی پر میرا استقبال کرو ،300 ارب کی کرپشن کرنے والا معصومیت کا رونا رو رہا ہے ،

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.