منی لانڈرنگ اسکینڈل آصف زرداری اور فریال تالپور نے 25 جولایی کے بعدپیش ہونے کی مہلت مانگ لی

0
4
zardari faryal

منی لانڈرنگ اسکینڈل میں سابق صدر آصف علی زرداری اور فریال تالپور نے پیشی کےلیے 25 جولایی کے بعد تک کی مہلت مانگ لی ،جبکہ کل سپریم کورٹ میں بھی آصف علی زرداری کی لیگل ٹیم پیش ہوکر جواب جمع کرایے گی ،،

منی لانڈرنگ کے بڑے اسکینڈل میں ایف آیی اے نے سابق صدر آصف علی زرداری اور انکی ہمشیرہ فریال تالپور کو 11 جولایی جبکہ سپریم کورٹ کی جانب سے 12 جولایی کو طلب کیا گیا ہے ،، اس حوالے سے آ صف علی زرداری نے قانونی ٹیم سے بلاول ہایوس میں مشاورت کی جس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایف آیی اے اور سپریم کورٹ میں آصف علی زرداری اور فریال تالپور کی جگہ دونوں رہنمایوں کے وکلاء پیش ہونگے ،، جس کے تحت آج ایف آیی اے اسٹیٹ بینک سرکل میں سینیر وکیل فاروق ایچ ناییک کے دو معاون وکیل پیش ہویے اور دونوں رہنمایوں کی جانب سے تحریری جواب جمع کرایا ،، جس میں کہا گیا ہے کہ 2014 کے معاملے پر ایک دن میں جواب دینا اور دیگر متعلقہ ریکارڈ فوری پیش کرنا نا ممکن ہے جبکہ آصف علی زرداری اس وقت این اے 213 کے امیدوار ہیں اور انتخابی سر گرمیوں میں مصروف ہیں ،انتخابات سے دو ہفتے قبل انکو طلب کرنے سے انتخابی مہم متاثر ہو سکتی ہے اور ایسا کرنا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے ، ، تاہم سابق صدر 25 جولایی کے بعد ایف آیی اے کے تمام سوالوں کے جواب دینگے ،، جبکہ فریال تالپور کی جانب سے جمع کروایے گیے جواب میں پی ایس 10 کی امیدوار ہو نے اور انتخابی مہم کی مصروفیت کے باعث جواب جمع کرانے کے لیے 31 جولایی تک مہلت مانگی گیی ہے
،، ، ایف آیی اے حکام کے مطابق آصف علی زرداری اور فریال تالپور کی زاتی حیثیت میں پیش نہ ہونے پر اعتراض نہیں لیکن جمع کرایا گیا جواب اطمینان بخش نہ ہونے کی صورت میں قانونی کارروایی کی جایے گی ،،
جبکہ 12 جولایی 2018 کو سپریم کورٹ میں بھی آصف علی زرداری اور انکی ہمشیرہ کی قانونی ٹیم پیش ہوکر جواب جمع کرایے گی ،، واضح رہے کہ 35 ارب کی منی لانڈرنگ کے مقدمے میں سپریم کورٹ کے حکم پر دونوں رہنمایوں کا نام ای سی ایل میں بھی ڈالا جا چکا ہے جبکہ آیی جی سندھ کو آصف علی زرداری اور فریال تالپور کی پیشی یقینی بنانے کی ہدایت کی گیی ہے ،،

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.