میان صاحب نے عوام کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگایا ہوا ہے ،چوہدری نثار علی خان

0
5

سابق وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان ایک بار پھر سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف پر برس پڑے کہتے ہیں، ن لیگ کا حصہ ہوتا تب بھی میاں صاحب کے استقبال کے لیے لاہور نہیں جاتا

پچھلے 1999 سال  سے چلے آرہے اختلافات دن بہ دن شدت کی طرف جاتے دکھایی دینے لگے ،
موروثی سیاست کے فروغ پر کھل کر قیادت کے خلاف بولنے والےچوہدری نثار علی خان ایک بار پھر پھٹ پڑے
ٹیکسلا میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہویے چوہدری نثار علی خان نے میاں صاحب کو خوب آڑے ہوتے لیتے ہویے کہا کہ ،،
میاں صاحب نے پوری قوم کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا رکھا ہے ،میاں صاحب ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگاتے ہیں اور خود ووٹر ز کی عزت نہیں کرتے
چوہدری نثارعلی خان کا کہنا تھا کہ، میاں صاحب کے ادوار میں سیاسی آرمی چیف اور قریبی ججز کو چیف جسٹس لگا جاتا ہے ،، ان کا مزید کہنا تھا کہ ،، میاں صاحب نے کبھی اس بات کا اظہار نہیں کیا کہ وہ سابق آیی ایس آیی کے سربراہ کو ڈنر دینے سے ناراض ہیں یہ ڈنر بطور وزیر داخلہ میں نے میاں صاحب کی رضا مندی سے دیا تھا ،،
چوہدری نثار علی خان اپنی بات تو کہہ گیے لیکن مسلم لیگ ن سے اصل دوری کی وجہ کا سوال پھر گول کر گیے ،،

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.