پشاور : اے این پی کی کارنر میٹنگ میں دھماکہ ، ہارون خان بلور سمیت 20 افراد شہید

0
24

امن کی فضا دہشت گردوں کو راس نہیں آیی ،بدھ کی شب پشاور میں منعقدہ اے این پی کی کارنر میٹنگ کے دوران خود کش دھماکہ ہوا جس میں اے این پی کے اہم رہنماء
ہارون خان بلور سمیت 20 افراد لقمہ اجل بن گیے ،

پشاور ایک بار پھر دہشت گردوں کے نا پاک عزایم کی بھینٹ چڑھ گیا ،،
بکھری لاشیں ، بارود اور خون کی بو ہر جانب ، دور دور تک پھیلے ہویے انسانی اعضاء اور ہر جانب تکلیف دے صداییں
نشانہ بنی پختونوں کی نمایندہ جماعت عوامی نیشنل پارٹی ،، منگل کی رات عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، ہر جانب کارکنان جوش و جذبے سے سرشار سیاسی قایدین کے حق میں نعرے بازی کر رہے تھے ، آتش بازی کی جا رہی تھی تقریب کے مہمان خصوصی بلور خاندان کے چشم و چراغ بشیر بلور شہید کے صاحبزادے ہارون بلور تھے ،، جن کو اپنے درمیان دیکھ کر کارکنان کی خوشی میں اضافہ ہوا اور کارکنان اپنے لیڈر سے مصافحہ کرتے اور بغل گیر ہوتے رہے
لیکن کچھ ہی دیر میں یہ خوشیوں کا دن حال کی کتاب میں ایک افسوسناک واقعے کی حیثیت سے درج ہو گیا ،، ہارون خان بلور جیسے ہی تقریر کے لیے اسٹیج کی جانب بڑہے تو پنڈال کی ایک جانب زور دار دھماکہ ہوا ،دور دور تک بارود کی بو پھیل گیی اور پورے علاقے پر دھویں کے بادل چھا گیے ،، دھماکے نتیجے میں ہارون بلور سمیت 20 افراد لقمہ اجل بن گیے

،، بم ڈسپوزیبل اسکواڈ کے مطابق دھماکے میں 8 کلو گرام دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا ،، دھماکے کے بعد سرچ آپریشن کرتے ہویے سیکیورٹی فورسز نے 40 افراد کو حراست میں لے لیے ،، جبکہ دھماکے کے مقدمے کا اندراج تھانہ یکتوت میں کرنے کے لیے مراسلہ ارسال کردیا گیا جس میں کہا گیا کہ ہے کہ خود کش حملہ آور کا سر اور جسم کے اعضاء مل گیے ہیں جس کو فرانزک کے لیے بھجوادیا گیا ہے ،، جبکہ آیی جی خیبر پختون خواہ محمد طاہر نے ڈی آیی جی سی ٹی ڈی کی سربراہی میں 7 افسران پر مشتمل جے آیی ٹی تشکیل دیتے پیر تک رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے ،، دوسری جانب آج صبح پورے شہر کی فضہ پر سوگ کے بادل چھایے رہے اہم کاروباری مراکز بند اور سیاسی سرگرمیاں معطل رہیں ،، دھماکے میں شہید ہونے والے 10 افراد کی نماز جنازہ ادا کردی گیی،،جبکہ شہید ابن شہید ہارون خان بلور کی نماز جنازہ 5 بجے ادا کی جایے گی ،،، پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے بلور خاندان اور اے این پی کی اعلیٰ قیادت سے بھر پور اظہار یکجہتی کرتے ہویے صوبے بھر میں ایک روزہم سوگ کا اعلان کیا ہے

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.