سارے شکوک و شبہات دم توڑ گیے ، فوج انتخابات میں معاونت کرے گی ،آصف غفور

0
10

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ ،،، تمام شکوک و شبہات دم توڑ گیے ، فوج انتخابی عمل کو غیر جانبدار اور غیر سیاسی ہوکر اد ا کرے گی،،

راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہویے میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ ،،
حال کے مقابلے میں 2013 کے انتخابات زیادہ مشکل تھے کیوں کہ اس دوران دہشت گردی کے واقعات کا سامنا تھا اور جنرل الیکشن کے لیے 70ہزار 185
پولنگ اسٹیشنز کے لیے 75 ہزار اہلکار ڈیوٹیز پر معمور کیے گیے تھے ،،
2018 کے انتخابات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ،، ان انتخابات میں پاکستان میں انتخابات کی تاریخ کے سب سے زیادہ پولنگ اسٹیشنز ہیں اور کام کی نو عیت کو دیکھتے ہویے 3 لاکھ 71 ہزار سے زاید اہلکار درکار ہوں گے ،، جبکہ 20 ہزار سے زاید حساس ترین پولنگ اسٹیشنز ہیں جہاں 2 جوان اندر اور 2 باہر تعینات ہونگے ،، جبکہ فضاییہ اور بحریہ کے اہلکاروں کے بھی الیکشن ڈیوٹی پر معمور کیا جایے گا ،
ان کا کہنا تھا کہ
انتخابات کے انعقاد میں فوج کا براہ راست کویی ہاتھ نہیں ،الیکشن کے انعقاد کے لیے فوج معانت کرے گی تاکہ سیاسی جماعتوں کو کسی بھی نا خوشگوار صورتحال سے پاک محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے ،، کسی بھی پولنگ اسٹیشن پر بے ظابطگی یا دھاندلی کی اطلا ع اہلکار الیکشن کمیشن کو دینگے فوج کا یہ اختیار حاصل نہیں کہ وہ کسی بھی غیر قانونی عمل کو روکنے کے لیے آگے آیے ،،
میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ میڈیا نمایندوں سے گزارش ہے کہ شہر میں موجود آیی ایس پی آر کے نمایندے سے ہر صورتحال پر رابطہ کریں ، ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں سے سوال جواب سے گریز کیا جایے ، پاکستان کی قوم ہمارا مفاد ہے ہماری کویی سیاسی جماعت نہیں ،،
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری بد قسمتی ہے کہ سیاسی جماعتیں ایک دوسرے کو نیچا دکھا نے کے لیے انتخابات میں دھاندلی کا الزام لگا دیتی ہیں ،، پاکستان کی تاریخ میں ایسا کون سا الیکشن ہے جس میں سیاسی جماعتوں نے مخالفین پر دھاندلی کا الزام نہیں لگایا ہو ،،

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.