ایف آیی اے کا ایکشن ، منی لانڈرنگ کا بڑا اسکینڈل بے نقاب ،حسین لوایی گرفتار

0
74
Hussain Lawai FIR 1

منی لینڈرنگ کا ایک اور بڑا اسکینڈل منظر عام پر آگیا ایف آیی اے نے سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی حسین لوایی کو حراست میں لے کر 7 ارب روپے کی منی لا نڈرنگ کی تحقیقا ت شروع کردیں ،،

ایف آیی اے کی جانب سے سابق صدر آصف علی زرداری کے انتہاہی قریبی ساتھی اور بینک کے سربراہ کو 7 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے لیے حراست میں لیا گیا تھا جنہیںآج سخت سیکیورٹی میں سٹی کورٹ لایا گیا اور سیشن جج جنوبی کے روبرو پیش کیا گیا ،
ایف آیی اے کی جانب سے ملزم حسین لوایی اور محمد طحہٰ کے جسمانی ریمانڈ کی استعدا کی گیی ،،جس پر حسین لوایی کے وکیل شوکت حیات نے عدالت میں جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کرتے ہویے کہا کہ ،، حسین لوایی ایک بینک کے سربراہ ہیں اکایونٹس کو آپریٹ کرنا انکے روز مرہ کے کاموں کا حصہ ہے ،، ایف آیی پہلے بھی بیان لے چکی ہے اور پہلی انکوایری تین سال قبل بند ہو چکی ہے ،، اس موقع پر ایف آیی اے حکام نے موقف اپنا یاکہ حسین لوایی پر جعلی ، گمنامی اکایونٹس آپریٹ کرنے اور7 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے جس میں 4 ارب روپے ریکیور کر لیے گیے ہیں ،، تاہم مزید تحقیقات کے لیے تفصیلات درکار ہیں ،، جس پر عدالت نے ایف آیی اے کی استعدا منظور کرتے ہویے مزمان کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر 11 جولایی تک ایف آیی کی تحویل میں دے دیا ،، بعد ازاں عدالت کے باہر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہویے حسین لوایی کا کہنا تھا کہ ،، میں شدید علیل ہوں اور اس وقت دل اور بلڈ پریشر کے عارضے میں مبتلا ہوں ،، مجھ پر محض الزام لگایا جارہا ہے جبکہ مجھ سے کویی رقم ریکیور نہیں کی گیی یہ مقدمہ منی لانڈرنگ کا ہے ریکیوری کا نہیں ،،،

Hussain Lawai FIR 3Hussain Lawai FIR Hussain Lawai FIR 3

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.