کل تک پھول برسانے والوں نے آج پتھر برسائے تو بھٹو خاندان کے چشم و چراغ برا مان گئے

0
22

لیاری آمد پر بلاول بھٹو کے قافلے کا پتھروں اور مخالف نعروں سے استقبال کرنے والوں کے خلاف سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ،،،تفصیلات کے مطابق
اتوار کے روز انتخابی مہم کے سلسلے میں بلاول بھٹو کو لیاری کا رخ کرنا انتہائی مہنگا پڑ گیا ،، بلاول بھٹو کے قافلے کو لیاری کے باسیوں نے چاروں جانب سے گھیر کر خوب احتجاج کیا اور شدید نعرے بازی کی
بات احتجاج سے بڑہی تو کچھ مشتعل افراد نے طویل قافلے میں موجود چمکتی دمکتی گاڑیوں پر پتھروں کی بارش کردی جس سے انتخابی مہم کے پہلے مرحلے کا پہلا ہی دورہ جھڑپوں کی نذر ہوگیا ،،جس کے باعث قافلے کا رخ دوسری جانب موڑ دیا گیا ،،، خیر علاقہ مکینوں کے بجائے پیپلز پارٹی کے سربراہ کارکنان سے خطاب کرکے ہی لیاری کی حدود سے باہر چلے گئے ،،، لیکن بات یہاں ختم نہیں ہوئی ایک عرصے سے صوبہ سندھ میں حکومت بنانے والی جماعت کے قائدین کے مکمل اثر و رسوخ کے استعمال کرنے کے بعد کالی وردی واللوں کی دوڑیں لگ گئیں ،،، اور پولیس حکام نے ہنگامہ آرائی کرنے والے افراد کی شناخت کا دعویٰ بھی کر ڈالا ،،، جبکہ واقعے کے مقدمے میں 13مقامی افراد سمیت 400نا معلوم افراد کا نامزد بھی کردیا گیا ،،،،اس حوالے سے ایس ایس پی سٹی سمیع اللہ سومرو کا کہنا تھا کہ واقعے میں حاجی باوا رفیق بنگورہ اور سمیت 13مقامی افراد کی شناخت کرلی گئی ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کارروائیوں کا بھی آغاز کردیا گیا ہے ،،، تاہم ملزمان کے حوالے سے اطلاعات ہیں کہ تمام افراد گزشتہ روزہی علاقے سے فرار ہوچکے ہیں ،

Read in English

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.